پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھا کر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بدترین شکست سے دوچار کیا-

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے زبردست کارکردگی دکھا کر تمام تر ناقدین کے منہ بند کر دیے کپتان بابر اعظم نے اس میچ میں 114 رنز کی شاندار باری کھیلی اس شاندار باری میں ایک چھکا اور گیارہ چوکے شامل تھے-

ریکارڈ کے مطابق بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے وہ واحد کپتان ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگ سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں-

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میں کل کی سینچری کو ملا کر کل 15 سنچریاں بنا چکے ہیں یہ سنچریاں انہوں نے 81 ون ڈے انٹرنیشنل میں بنائی ہیں-

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے ہاف سینچری اسکور کی جس میں انہوں نے اپنے او ڈی آی کیریئر کے 4 ہزار رنز بھی مکمل کیے لیکن وہ پاکستان کو میچ جیتوانے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ناقدین نے جم کر بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سینچری اسکور کر کے بابر اعظم نے ایک بار پھر تمام تر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے اور ناقدین کے منہ بند کر دیے-

اپنا تبصرہ بھیجیں