لاہور : بابر اعظم نے پاکستان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے اوپنرز کے سوال پر کوئی سیدھا جواب نہیں دیا –

پاکستان کی ورلڈ کپ 2021 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان 6 ستمبر کو متوقع ہے لیکن اس سی قبل کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بارے میں باتیں منظر عام پر ارہی ہیں –

اج ایک چینل نے پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم سے انٹرویو میں پوچھا کے ورلڈ کپ میں نگ اوپنگ کون کرے گا – بابر اعظم نے اس سوال پر خوبصورت کوور ڈرائیو مارتے ہوئے کہا ” یہ فیصلہ ہم ورلڈ کپ سے قبل کریں گے، ساری منیجمنٹ بیٹھ کر یہ فیصلہ کرے گی اس سے قبل ہم کمبینیشن کو آزما کر دیکھیں گے” –

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ابھی پاکستان کے پاس ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹونٹی میچ ہیں جس میں ٹیم کمبینیشن کو سیٹ کرنے کا سنہری موقع ہے –

بابر اعظم نے اوپنرز کے بارے میں سیدھے سیدھے الفاظوں میں کچھ نہیں کیا نی ہی کوئی بھی ہنت نہیں دی- اس لیے ہمیں ابھی کچھ کہنے سے پہلے انتظار کرنا ہوگا –

البتہ ایک اوپنرز تو محمد رضوان ہی رہیں گے دوسرے کے لیے بابر، فخر اور شرجیل لڑیں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں