پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان آج ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جا رہا ہے اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 193 رنز کا ٹارگٹ دیا-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زبردست اننگز کھیلی اور اپنی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کی-

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور سب شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے-

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک بلے باز مانے جاتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں