پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم اپنی اعلی ترین پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا بہت سا نام بنا چکے ہیں-

تفصیلات کے مطابق ایک یوٹیوب چینل پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز گیند باز بریٹ لی سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں-

بریٹ لی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بے حد تعریف کی اور ان کی کور ڈرائیو کو بھی بے حد سراہا بریٹ لی نے کہا کہ بابر اعظم بہت خوبصورت کوور ڈرائیو کھیلتے ہیں-

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کپتان بابر اعظم اپنی بہترین کوور ڈرائیو کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں اور دنیا بھر کے بہت سے سابقہ کھلاڑی ان کی اس شاٹ کی تعریفیں بھی کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں