ایشیا کپ 2022 کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نہ صرف اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے بلکہ اپنی کپتانی کو لے کر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی کے لیے بہترین نہیں ہیں-

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ان کی کور ڈرائیو اور بہترین شاٹس کی وجہ سے ہی دیکھنا چاہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے لیے وہ بہترین انتخاب نہیں ہے-

یاد رہے کپتانی کو لے کر بھی بابر اعظم کو ایشیا کپ 2022 کا ٹائٹل ہارنے کے بعد بہت سی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب راولپنڈی ایکسپریس نے بھی ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی پر سوال اُٹھا دیے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں