آسٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو شروع میں وکٹیں مل گئیں جس کی وجہ سے وہ میچ میں اپنی جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہو گئے-

رپورٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے-

بابر اعظم کا مزید یہ کہنا ہے کہ جب وہ ساجد خان کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے تب بھی ان کی پوری کوشش تھی کہ ٹارگٹ کو پورا کیا جائے اور جیت کی طرف جایا جائے-

تفصیلات کے مطابق ایک سوال کے جواب میں کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ نعان علی پچھلی کچھ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا رہے تھے جس وجہ سے انہیں زاہد محمود کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا-

حسن علی کے حوالے سے جب سوال کیا گیا تو کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی ایک میچ ونر بولر ہے کئی بار اچھے کھلاڑی پرفارم نہیں پاتے لیکن ہم اپنی غلطوں سے سیکھے گیں اور آگے اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گیں-

یاد رہے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں