پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز رفتار گیند باز اور سپیڈ سٹار شعیب اختر ایک بار پھر سے عجیب بیان دینے کے باعث میڈیا میں آچکے ہیں- یہ بیان ایک حقیقت بھی ہے لیکن کچھ لوگوں کو یہ ایک عجیب چیز لگ رہی ہے-

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت کے کچھ سالوں بعد ایسے تیز رفتار گیند باز آئیں گے جن کو ہم ویسٹ انڈیز کے لیجنڈز سے ملائیں گے-

اس وقت بھارت کے پاس عمران ملک اور اویس خان کے ساتھ لاجواب فاسٹ بولرز ہیں – بھارتی کرکٹ ٹیم میں تیز رفتار گیند بازوں کو گروم کر رہی ہیں اور ان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سنہری موقع دے گی جس سے وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے –

بھارتی کرکٹ ٹیم ہمیشہ سے اپنے بہترین بلے بازوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے لیکن اس بات کا معاملہ تبدیل ہو چکا ہے اور اب تیز رفتار گیند باز بھی بھارت کے پاس آ چکے ہیں- بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس عمران ملک اویش خان اور نمرہ جیسے لاجواب گیند باز ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں