بھارتی کرکٹ ٹیم اور آئی پی ایل فرنچائز چنائی سپر کنگ کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے وکٹ کیپنگ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا-

مہندر سنگھ دھونی نے یہ اعزاز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 200 کیچز پکڑ کے حاصل کیا گزشتہ روز ایم ایس دھونی نے چنائی سپر کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے لکھنؤ کے بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک کا کیچ پکڑ کر کر اپنے کیچز میں 200 کی تعداد کو پورا کیا-

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 195 کیچز وکٹ کے پیچھے پکڑ چکے ہیں اور پانچ کیچز بطور فیلڈر پکڑ چکے ہیں-

200 کیچز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پکڑ کے ایم ایس دھونی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیچز کو لے کر اپنی ڈبل سنچری کو مکمل کیا اور ہمیشہ کی طرح دنیا بھر میں اپنا نام بنایا-

یاد رہے ماضی میں بھی ایم ایس دھونی اپنے کرکٹ کیریئر میں بے حد ریکارڈذ اپنے نام کرچکے ہیں چاہے وہ کپتان کے طور پر ہو وکٹ کیپر کے طور پر ہو سب میں ایم ایس دھونی نے اچھی مہارت دکھا کر دنیا کو اپنا مداح بنایا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں