ایشیا کپ دو ہزار بائس کی شروعات میں صرف اور صرف چار دن کا وقت رہ چکا ہے اور پاکستان اور بھارت کا سب سے بڑا مقابلہ صرف اور صرف پانچ دن کی دوری پر ہے-

پاکستان اور بھارت کے میچ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت ہوچکی ہے کیونکہ ساری کی ساری ٹکٹ تقریبا سولڈ آؤٹ ہیں- پاکستان اور بھارت کے میچ کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ رہا ہے-

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کل دبئی کے اندر پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لینا ہے- پاکستان کرکٹ ٹیم آج دبئی پہنچ چکی ہے جہاں پر وہ آج پورا دن آرام کرے گی-

ہم سب کو یاد ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے اندر آصف علی نے پاکستان کو دو میچوں میں کامیابی دلوائی تھی- آصف علی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ پریکٹس سیشن کے اندر ڈیڑھ سو سے دو سو چکے مارتے ہیں-

آصف علی نے مزید کہا کہ جب پریکٹس میں وہ اتنے چھکے کے مارنے کی ٹریننگ کرتے ہیں تو اصل میچ میں بھی کہیں نہ کہیں 5،6 چھکے تو مار ہی لیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں