پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بے حد تعریف کی-

تفصیلات کے مطابق کپتان ایرن فنچ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم دنیا کرکٹ کے ایک ایسے کھلاڑی ہیں کہ اگر وہ بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کریں تو بگ بیش لیگ میں کوئی بھی ٹیم انہیں آرام سے پک کر لے گی-

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم بگ بیش لیگ میں ان کی ٹیم میلبرن کی طرف سے کنٹریکٹ سائن کریں اور اور اسی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بگ بیش لیگ میں کھیلے اگر بابراعظم کنٹریکٹ سائن کرتے ہیں اور رضامندی ظاہر کرتے ہیں تو یقینا بگ بیش لیگ کے لیے اور میلبرن کے فینز کے لیے بہت خوش آئند بات ہوگی-

یاد رہے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو سنچریاں اور ایک ہاف سینچری اسکور کی ہے اور پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے جس وجہ سے ان کے فینز اور آسٹریلوی کرکٹرز ان سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس وجہ سے ایرون فنچ نے انہیں بگ بیش لیگ کھیلنے کی آفر بھی دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں