ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے آئے دن کوئی نہ کوئی خبر میڈیا کی زینت بنی رہتی ہے آج ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے متعلق بڑی خبر یہ نکل کر سامنے آ رہی ہے کہ اگر پاکستان سے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی چھینی جاتی ہے تو پاکستان ایشیاکپ نہیں کھیلے گا-

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا یہ صاف موقف ہے کہ اگر پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی لی جاتی ہے تو پاکستان ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گا-

یاد رہے پچھلے سال بی سی سی آئی کے سیکرٹری جیشا نے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 کا ٹورنامنٹ کھیلنے کےلئے پاکستان نہیں جائے گی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا-

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ اپنا موقف اختیار کیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 کے ٹورنامنٹ کھیلنے کےلئے پاکستان نہیں آتی تو پاکستان بھی آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا ٹورنامنٹ کرنے کے لیے باہر نہیں جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں