پاکستان کرکٹ ٹیم اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے خلاف گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا اس میچ میں افغانستان کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے میچ جیت کر نہ صرف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیتا بلکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو بھی اپنے نام کرلیا-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سے سیریز جیتنے کے بعد افغانی ٹیم بے انتہا خوش ہے افغان طالبان کی طرف سے بھی یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر بہت زیادہ مبارکباد پیش کرتے ہیں-

یاد رہے افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے-

پاکستان نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربات کرنے کے لئے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بتا رہا تھا لیکن بد قسمتی سے پاکستان کو ابتدائی دو میچ سے ہارنے پڑے-

اپنا تبصرہ بھیجیں