سال 2030 یعنی کے رواں سال میں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جانا ہے جبکہ ایشیا کپ 2023 جو کہ اسی سال ہونا ہے اس کی میزبانی کی ذمہ داری پاکستان کو دی گئی ہے-

تفصیلات کے مطابق جب جب آئی سی سی یا پھر کوئی اے سی سی کا ٹورنامنٹ آتا ہے تو شائقین کرکٹ کا دل پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے کو لے کر بہت زیادہ پرجوش رہتا ہے-

اس سال بھی آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لازمی میچ کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ ایشیا کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا لازمی ہوگا-

اس سال آئی سی سی ورلڈکپ 2023 جو کہ بھارت میں کھیلا جانا ہے اس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ تو لازمی کھیلا جانا ہے جبکہ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو میچز لازمی ہونگے-

پاکستان اور بھارت کے درمیان اس کے سال یعنی 2022 میں بھی تین میچز کھیلے گئے تھے جس میں دو ایشیا کپ اور ایک آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ تھے ان میں سے دو میں بھارت نے کامیابی اپنے نام کی تھی-

جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دونوں ٹورنامنٹ کے فائنل کو کھیلا تھا اور دونوں ہی ٹورنامنٹس کے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل راؤنڈ میں سے ہی باہر ہوگئی تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں