پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جن کو گزشتہ سیریز میں آرام دیا گیا تھا اب بھر پور طور پر تیار ہیں بین الاقوامی کرکٹ میں کم بیک کرنے کے لیے -اطلاعات کے مطابق پاکستان اور نیوزیلینڈ کی سیریز میں کپتانی کے فرائض بابر اعظم ہی انجام دینے والے ہیں –

پاکستان اور افغانستان کی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی پاکستان ٹیم کا مستقل حصہ بننے جارہے ہیں – اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کیے دیا ہے کے ” احسان اور سائم ایوب مستقل طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونگے” –

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کے انہوں نے وہ صلاحیت بنا لی ہے کے اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں رہ پائیں – پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بھی احسان کو پاکستان کی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں