پاکستان کرکٹ ٹیم اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے خلاف گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا اس میچ میں افغانستان کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے میچ جیت کر نہ صرف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیتا بلکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو بھی اپنے نام کرلیا-

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس کے سیریز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کو اور زیادہ عزت ملے گی-

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کپتان بابر اعظم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پر سوالات اٹھاتے ہیں لیکن امید ہے اس سیریز کے بعد ان دونوں کو اور عزت ملے گی-

شاداب خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر تجربات کرنے چاہیے میں بھی اس کے حق میں ہوں لیکن ہماری قوم اور میڈیا کو تجربے کے بارے میں بھی پتہ ہونا چاہیے-

اپنا تبصرہ بھیجیں