پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کو ہٹانے کے بعد جب مجھے کسی بھی کا چینل بنایا گیا تو ہم نے عبوری سلیکشن کمیٹی بنائی تھی-

تفصیلات کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی میں شاہدآفریدی چیف سلیکٹر ڈاکٹر افتخار اور عبدالرزاق سلیکشن کمیٹی میں شامل تھے-

نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ شاہد آفریدی کی سلیکشن کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے-

نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ میں نے جب ان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے اس وجہ سے ہمیں کپتان بابر کو بھی تبدیل کرنا پڑے گا نجم سیٹھی نے جواب میں کہا کہ ہمیں بابر کو تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے-

یاد رہے کہ ورلڈ کپ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف گھر میں وائٹ واش ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں