لاہور : دا ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں لندن اسپرٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے محمد عامر نے کمال کردیا!
جمعہ کو دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں لندن اسپرٹس اور برمنگھم فونکس کا ٹکڑا ہوا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لندن اسپرٹس کی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ سال کرالی نے 64 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ آدم ملن نے 20 گیندوں پر صرف 18 رنز دیے۔
جواب میں برمنگھم فونکس نے 145 کا حدف 3 گیندوں پہلے مکمل کرکے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی!
موئین علی نے تیس گیندوں پر چالیس رن کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوانے میں اہم کردار پیش کیا، تاہم لندن اسپرٹس کی طرف سے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں-
محمد عامر آپنی ٹیم کو میچ تو نہیں جیتوا سکے مگر اپنی گیند بازی سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے دروازا کو دستک دینے میں کامیاب ہوگئے۔
عامر نے آپنی گیند بازی سے سیلیکٹرز اور تنقید کرنے والوں کو یہ بھی بتا دیا کے وہ ناصرف رنز روک سکتے ہیں بلکہ ضروری وکٹیں بھی حاصل کرنے کا دم رکھتے ہیں۔
عامر کی آنے والے مقابلوں میں کارکردگی ٹیم میں واپسی کے لہاز سے کافی اہم ہوگی۔ آمر کے لیے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ قومی ٹیم میں واپسی کے لہاز سے بھی اہمیت کی حامل ہے-