اہور : بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام دیے جانے کے فیصلے کے بعد سرفراز احمد کی واپسی کی راہیں ہموار!
پاکستان اور افغانستان کی سیریز کا شیڈول جاری ہوچکا ہے – سیریز کا آغاز 1 ستمبر سے ہوگا اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 5 ستمبر تک کھیلے جائیں گے -سارے میچ سرلنکا میں ہونگے –
پاکستان کے کچھ کھلاڑی پچھلے نو مہینے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انکو شدید آرام کی ضرورت جن میں محمد رضوان بھی شامل ہیں – پی سی بی نے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان سمیت 5 کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ورلڈ کپ سے قبل سب ایک دم فٹ ہو جائے –
اس فیصلے کے بعد سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی تقریباً یقینی ہوچکی ہے اور اس چیز کا 90 فیصد امکان ہے کے سابق کپتان سرفراز احمد افغانستان کے خلاف سیریز میں وکٹوں کے پیچھے نظر آئے گے –
سرفراز احمد کے مداحوں کے لیے یہ ایک کافی خوشگوار بات ہے کے کپتان سرفراز احمد کو ایک بار پھر سے ایکشن میں دیکھا جاسکے گا-