لاہور : پی سی بی کے نو منتخب چیرمین رمیز راجہ نے کل پریس کانفرنس کی جس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بابر اعظم کو ایک مشورہ بھی دیا-
رمیز راجہ نے بتایا کے ان کی جب بابر اعظم سے بات ہوئی تو انہوں نے بابر اعظم کو کہا کے تم اس وقت تک سٹار نہیں بن سکتے جب تک تمہاری اکیڈمی کے باہر 400 لوگ تمہاری اٹوگراف لینے نہیں آتے – رمیز راجہ نے کہا میرے کپتان تو ایسے ہی تھے اور وہی سٹار تھے –
رمیز راجہ نے کہا ابھی وہ بابر اعظم کی کارکردگی دیکھیں گے اور انکو اچھی طرح جانیں کی کوشش کریں گے اس کے بعد انکے مستقبل کا فیصلہ کریں گے –
رمیز راجہ نے ٹیوٹر پر یہ اعلان بھی کیا کے وہ ہر ہفتے اپنے یوٹیب چینل پر لائو سیشن میں عوام کے سوالات بھی لیں گے، عوام ان سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتی ہے-
رمیز راجہ نے وسیم خان کے معاملے پر کیا کے “پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا معاملہ پی سی بی کا اندرونی معاملہ ہے ، میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ پی سی بی کے سی ای او کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کیا فیصلہ کیا جائے گا” ۔