نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے روز کا آغاز ہوچکا ہے – آج بھی 2 میچ کیھلے جائیں گے – پہلے میچ میں جنوبی پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں –
پہلے جنوبی پنجاب کی ٹیم نے بلے بازی کی ہے – پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں سلیکٹ ہونے والے تین مدل آرڈر کھلاڑی اس سکواڈ میں شامل ہیں – جو میں خوشدل شاہ، عظم خان اور صہیب مقصود شامل ہیں –
یہ تینوں کھلاڑی آج بُری طرح سے ناکام ہوئے – ان تینوں کی سلیکشن پر پہلے ہی سوالیہ نشان تھا جو کے اب درست ثابت ہورہا ہے – تینوں کھلاڑی پاور ہٹر کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہیں لیکن صرف خوشدل نے تیز رفتار بلے بازی کی –
خوشدل شاہ نے تیز رفتار 21 رن کی اننگز کھیلی – صہیب مقصود نے 18 اور عظم خان نے 20 بالز پر 20 رن بنائے – تینوں میں سے کوئی بھی بلے باز کچھ خاص نہیں کر پایا- آخر میں عامر یامین نے زبردست بلے بازی کی اور ٹیم کو ایک اچھے سکور تک پہنچایا –
جنوبی پنجاب کی ٹیم نے مقررہ بیس اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رن بنائے – سندھ کی طرف سے ہر گیند باز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں –
USA fast bowler Ali Khan has his sights set on challenging cricket superstars Virat Kohli…
The schedule for the Pakistan cricket team’s T20I tour to Ireland was unveiled on Thursday.…
Jason Gillespie has stepped down from his position as Head Coach of the West End…
The second and the final Test between Sri Lanka and Bangladesh started in Sylhet on…
Lucknow Super Giants (LSG) are placed at the bottom of the points table heading into…
Former India cricketer Robin Uthappa reacted to Virat Kohli’s ‘still got it comment’, which he…