Categories: Cricket News

تانبے کے برتن میں پانی پینے کے فائدے

قدیم زمانے میں پانی کو تانبے کے برتنوں میں محفوظ رکھنے کا رواج تھا لیکن اس اہم دھات کی جگہ ملاوٹ شدہ زہریلے کیمیکلز سے تیار کردہ پلاسٹک کے برتنوں نے لے لی ہے تاہم تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔دور حاضر میں پانی کو صاف اور جراثیم سے پاک بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے لیکن ہمارے آباؤ اجداد تانبے کے برتن میں پانی رکھتے اور اسی دھات کے بنے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ قدرتی طور پر اس میں جراثیم کی افزائش نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں پھپھوندی لگتی ہے جب کہ پانی کا ذائقہ اور رنگ بھی تبدیل نہیں ہوتا۔ویسے تو تابنے کے برتن میں پانی جمع کرنے کا رواج ختم ہوگیا ہے تاہم حیران کن طور پر یہ پانی کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے۔ یہ پانی میں موجود مضرِ صحت جراثیم اور پھپھوندی کا ازخود خاتمہ کرکے پانی کو صاف اور تازہ رکھتا ہے۔ تانبے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو تندرست اور صحت مند جسم کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔ تانبا اینٹی مائیکرو بیال، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی کارسینوجینک اور انفلامیٹری خواص کا مجموعہ ہے جب کہ یہ نباتاتی زہر( ٹاکسن)کو بھی بے اثر کرتا ہے۔نظام ہاضمہ کو بہتر رکھے:تانبے میں خطرناک جراثیم کو مارنے اور پیٹ میں ہونے والی سوزش سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جوکہ زخموں، انفیکشن اور بدہضمی سے بچنے کے لیے مفید گھریلو نسخہ ہے۔ تانبا پیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلی مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کو درست اندازمیں کام کرنے کو یقینی بناتا ہے، یہ کھانے کو ہضم کرکے فضلے کو موزوں طریقے سے خارج کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے۔ماہر ڈاکٹر کے مطابق جب پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کیا جاتا ہے تو اس میں فائدے مند اجزا شامل ہوجاتے ہیں۔ جو پیٹ میں کھانے کے اجزاء کو توڑ نے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں۔وزن میں کمی:اگر آپ اپنا وزن جلدی ہی کم کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کرلیں۔ تانبے میں محفوظ کیا گیا پانی پینے سے جسم کی اضافی چربی موثر انداز میں ختم ہوجاتی ہے۔ اس لیے تانبے میں رکھا پانی صبح و شام استعمال کرکے اپنے وزن کو گھٹایا جاسکتا ہے۔جلد کو بڑھا ہونے سے بچائے:اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی وجہ سے تانبا خلیات کو ٹوٹنے سے روکتا ہے، یہ جسم کے اندرونی اور بیرونی خلیات کو محفوظ رکھ کر بڑھاپے کی وجہ بننے والے عوامل کے خلاف لڑتے ہوئے جلد کو جوان رکھتے ہیں۔زخم کوتیزی سے مندمل کرنا:تانبے میں بیکٹیریا، وائرس اور دیگر جراثیم کے خلاف خواص ہوتے ہیں ۔ ساتھ ہی اس میں جلن ختم کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے اور اسی بنا پر یہ زخم کو تیزی سے مندمل کرتا ہے۔ دوسری جانب تانبے کے برتن میں پانی پینے سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بھی قدرے مضبوط ہوتا ہے۔دل کی بیماریاں/بلڈپریشر:دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور جان لیوا ہارٹ اٹیک کے خطرات کو کم سے کم رکھنے کا راز بھی تانبے میں پوشیدہ ہے۔امریکی کینسر سوسائٹی کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ تانبا جسم میں خون کی روانی کو متوازی رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ دل کی دھڑکن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مضر کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔انفیکشن سے محفوظ رکھے:تانبے میں جراثیم کو توڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اوراسی خصوصیت کی وجہ سے وہ ماحول میں باکثرت پائے جانے والے جراثیم کی دو اقسام( ای کولی) اور ایس اوری یس سے ہونے والی بیماریوں اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔

alidaud

Recent Posts

USA pacer eyes face-off with Virat Kohli, Babar Azam at 2024 T20 World Cup

USA fast bowler Ali Khan has his sights set on challenging cricket superstars Virat Kohli…

1 month ago

Schedule for Pakistan T20I tour to Ireland announced

The schedule for the Pakistan cricket team’s T20I tour to Ireland was unveiled on Thursday.…

1 month ago

Jason Gillespie part ways with South Australia amid Pakistan coaching reports

Jason Gillespie has stepped down from his position as Head Coach of the West End…

1 month ago

“Either Drunk Or Drugged”: Bangladesh’s Bizarre DRS Call On SL Star’s Forward Defence Viral. Watch

The second and the final Test between Sri Lanka and Bangladesh started in Sylhet on…

1 month ago

LSG Playing 11 vs Punjab Kings- IPL 2024, Match 11

Lucknow Super Giants (LSG) are placed at the bottom of the points table heading into…

1 month ago

“Felt so unnecessary” – Robin Uthappa’s shocking reaction to Virat Kohli’s ‘still got it’ comment

Former India cricketer Robin Uthappa reacted to Virat Kohli’s ‘still got it comment’, which he…

1 month ago