شعیب اختر نے پاکستان کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کرنے کو کہا ہے – شعیب اختر کا ماننا ہے کے اگر یہ تین تبدیلیاں ہوجائیں تو پاکستان ورلڈ کپ جیت جائے گا –
ایک نجی نیوز چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے ورلڈ کپ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا – شعیب اختر نے کیا اگر پاکستان کی ٹیم میں شعیب ملک، شاہنواز دہانی اور فخر زمان ہوتے تو پاکستان ہی ورلڈ کپ جیتتا – شعیب اختر نے کہا کے ان ساروں کی کمی محسوس ہوگی –
سابق فاسٹ بولر نے ٹیم اور رمیز راجہ کو جارحانہ اپروچ اپنانے کا کہا اور دلیری سے کھیلنے کا کہا- شعیب اختر نے کہا اسکا یہ مطلب نہیں کے سب شاہد آفریدی بن جاو –
راولپنڈی ایکسپریس کا ماننا تھا کے بھارت پیسے کی وجہ سے دنیا کرکٹ پر اس وقت راج کر رہا ہے – شعیب کا کہنا تھا کے پاکستان کو بھی ریونیو بڑھایا پڑے گا –
رمیز راجہ پر بات کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کو 6 مہینے دینے چاہیے اس کے بعد انکی کارکردگی کو جج کرنا چاہیے –