ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کا آغاز تو ایک ہفتہ قبل ہوچکا ہے لیکن آج کا میچ سب سے بڑا ہے – اور شائقین کہے رہے ہیں کے اصل ورلڈ کپ تو اج سے شروع ہوگا جب روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہوگا –
اج شام 7 بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں، کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی – مقابلے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں – 70 فیصد گراونڈ میں تماشائی ہی تماشائی ہونگے –
شائقین کے دماغ میں ایک ہی سوال کے کے دونوں ٹیموں کی گیارہ کیا ہوگی – پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلینگ 11 ہم آپکو کل ہی بتا چکے ہیں- شائقین محمد وسیم جونیر کے بارے میں پوچھ رہے تھے لیکن وہ بھارت کے خلاف نہیں کھیلیں گے – ہارس رؤف ان ایکشن ہونگے –