لاہور : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز منسوخ ہونے کے دہانے پر، بارش پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہو گئی-
کل (بدھ) کو ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں بادش نے رنگ میں بھنگ دال دیا – میچ مکمل ہوۓ بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا- ویسٹ انڈیز نے 9 اورز کھیلے اور 85 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی پھر بارش نے رنگ جمایا – اس کے بعد مزید کھیل نہ ہوسکا-
شائقین کرکٹ کے بُری خبر یہ ہے کہ اگلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے! اگلے پورے ہفتے گیانا میں نا صرف بارش ہے بلکہ تیز طوفان کا سامنا بھی ہوسکتا ہے- موسم کو مدنظر رکھا جائے تو اگلا ٹی ٹونٹی بھی مشکل نظر آتا ہے تاہم بارش اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے اور انسان کی اُس کے سامنے کوئی حسیت نہیں –