پشاور زلمی کے سابق کپتان جنہوں نے پشاور کو چیمپین بھی بنایا اور موجودہ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انہیں سول ایوارڈ ’ستارہ پاکستان‘ کے اعزاز سے نوازنے کے بعد وہ ایک بار پھر ’واقعی عاجز‘ ہوئے ہیں۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر انکشاف کیا کہ ڈیرن سیمی کو ’ستارہ پاکستان‘ سے نوازا گیا ہے
جاوید آفریدی کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ، ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نے کہا کہ “ایک بار پھر میں واقعی اس کے لیے عاجز ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “کرکٹ نے مجھے کچھ حیرت انگیز تجربات دیے اور پاکستان بہترین تجربات میں سے ایک ہے۔”
یاد رہے ستارا اے پاکستان، پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا اعزاز ہے –