You are currently viewing پی سی بی کا اسلام آباد میں دنیا کا بہترین سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ! جانیے!

پی سی بی کا اسلام آباد میں دنیا کا بہترین سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ! جانیے!

لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بدھ کو پاکستان میں سٹیڈیمز کی خراب صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے اسلام آباد کے اندر زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جدید ترین اسٹیڈیم 2025 تک تیار ہو جائے گا۔

رمیز نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حقوق کو حاصل کرنا ملک کے لیے ایک بڑی جیت ہے، انہوں نے مزید کہا: “ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی سطح کا تجربہ فراہم کیا جائے”۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ پہلی بار پی سی بی کے سابق چیئرمین احسان مانی کے دور میں سامنے آیا تھا اور اس کے لیے ہدایات وزیراعظم عمران خان نے جاری کی تھیں۔

اسٹیڈیم میں ایک اعلیٰ کارکردگی کا مرکز بھی شامل ہوگا اور یہ مختلف بین الاقوامی اور مقامی ٹورنامنٹس اور فکسچر کی میزبانی کرے گا۔

رواں سال جولائی میں پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا تھا کہ اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply