ذرائع کے مطابق 12 دسمبر کو 356 کے قریب غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے تاہم کچھ سرکردہ نام بین الاقوامی وعدوں کی وجہ سے ساتویں سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اسپنرز راشد خان اور تبریز شمسی، جو دنیا کے پانچ ٹاپ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں شامل ہیں، ڈرافٹ کے دوران ان کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے جن پر دھیان رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈرافٹ میں شامل کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ سمیت دیگر سے ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری
تبریز شمسی*، ڈیوڈ ملر، ریلی روسو، مارچانٹ ڈی لینج (جنوبی افریقہ)
ٹمل ملز، جیسن رائے، جیمز ونس، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ولی (انگلینڈ)
کرس گیل* (ویسٹ انڈیز)
کولن منرو (نیوزی لینڈ)
اسورو اڑانا، تھیسارا پریرا (سری لنکا)
راشد خان* (افغانستان)
ڈائمنڈ کیٹیگری
جیمز فالکنر، بین کٹنگ، بین ڈنک (آسٹریلیا)
لیوس گریگوری، ایلکس ہیلز، ہیری بروک، جو کلارک، سمیت پٹیل، ڈین لارنس (انگلینڈ)
عمران طاہر، ڈین ولاس (جنوبی افریقہ)
ڈیوڈ ویز (نمیبیا)
کوسل مینڈس، دشمنتھا چمیرا (سری لنکا)
فیبین ایلن، شیرفین ردرفورڈ (ویسٹ انڈیز)
حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز، نجیب اللہ زدران، قیس احمد (افغانستان)
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گولڈ کیٹیگری میں 106 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ 201 کرکٹرز سلور کیٹیگری کا حصہ ہیں۔