لاہور : ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتے کا وقت رہ چکا ہے – تقریباً تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئی ہیں – پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی ہے لیے 15 اکتوبر کو روانہ ہوگی –
ورنن فلندر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستان کے عبوری بیٹنگ کنسلٹنٹ تائنات کیا –
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے ورنن فلندر جنوبی افریقہ کے ایک زبردست گیند باز تھے – البتہ انکو سیدھا ورلڈ کپ میں کوچ بنا دینا ایک اچھا فیصلہ نہیں لگتا – انکو کوچنگ میں کوئی تجربہ نہیں –
مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینر کھلاڑی محمد حفیظ اور شعیب ملک کی عمر جنوبی افریقہ کے ورنن فلندر سے زیادہ ہے – ورنن فلندر پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں سے کم عمر ہے –
یاد رہے کہ فلندر کو صرف پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے کوچ مقرر کیا گیا ہے –