لاہور : پی ایس ایل ٢٠٢١ کی دریافت اور اسٹار گیند باز شاہ نواز دہانی کے تہلکہ خیز انٹرویو! بڑے عزائم!
پی ایس کے چھٹے ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہ نواز دہانی کا حالیہ دنوں میں ہونے والا انٹرویو وائریل ہے-
شاہ نواز دہانی نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان ٹیم کی طرف سے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا چاہتا ہوں اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میرا گول ہے-
شاہ نواز دہانی نے مزید یہ بھی کہا “میری یہ عید سب سے مختلف اور اسپیشل تھی” – “گاؤن میں ٹیپ بال کرکٹ کا رواج ہے، وہاں یارڈ بال کو کوئی نام و نشان بھی نہیں”-
دہانی نے یہ بھی بتایا ان کے آم کے باغات ہیں ان کے ولد کی خواہش تھی دہانی پڑھ لکھ کر افسر بنے –
دہانی نے بتایا انہوں نے اپنے کیریر کا آغاز الشہباز کلب سے کیا –
شاہ نواز دہانی کو کرکٹ کھیلتے وقت بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا! دہانی کو یہ تک معلوم نہیں تھا کہ ڈومسٹک کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں – ان کے دوستوں نے انکی بے حد مدد کی، جوتے اور کرکٹ کا باقی سامان دوستوں نے دیا-
دہانی کے والد نہیں چاہئیے تھے کہ وہ کرکٹ کھیلیں، والد کے دوست نے ان کو یقین دلایا کے دہانی میں کرکٹ کھیلنے کی بھرپور صلاحیت ہے- اس کے بعد دہانی نے اپنی کرکٹ کا آغاز الشہباز کلب سے کیا-
یاد رہے دہانی نے پاکستان سوپر لیگ میں میں ملتان سلطان کی طرف سے زبردست گیند بازی کی اور چیمپین بنایا!