پاکستان کے مڈل آرڈر کھلاڑی عمر اکمل نے امریکا میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیا -اطلاعات کے مطابق عمر اکمل اب کالفورنیا کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے – عمر اکمل نے ان کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کرلیا ہے اور اب امریکا میں سیٹل ہونے کی تیاری کررہے ہیں –
پاکستان کی طرف سے 3 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے عمر اکمل کچھ روز قبل امریکا گئے، جہاں جان کا مقصد آج معلوم ہورہا ہے – ایک تصویر کے اندر عمر اکمل اور 2 اور لوگ نظر آتے ہیں، اس تصویر می عمر اکمل نے کالفورنیا زلمی کی شرٹ پہنی ہے –
ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے اس ٹیم ساتھ کنٹریکٹ سائن کرلیا ہے – اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت امریکا میں سیٹل ہونے کے انتظامات کررہے ہیں – اس سے ثابت ہوتا ہے عمر کا امریکا جانے کی وجہ ادھر کرکٹ کھیلنا تھا –
عمر اکمل کے پاکستان کی طرف سے حالیہ کارکردگی ناقص ہے اور ڈومیسٹک میں گھی متاثر کن کارکردگی نہیں ہے –