آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 اب اپنے آخری مرحلوں میں داخل ہورہا ہے – آج ایونٹ کی گروپ سٹیج ختم ہوجائے گی اور پھر سیمی فائنل مرحلہ آجائے گا – بدھ کو نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل ہوگا اور جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا آپس میں ٹکرائیں گے –
پاکستان ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہارا – پاکستان واحد ٹیم ہے جو کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سارے میچ جیتے ہیں – پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی لاجواب رہی ہے اور مسلسل جیت حاصل کی ہے – بابر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ سے اور شاہین شاہ آفریدی نے بالنگ سے کمال کیا –
اب پاکستان کا سب سے بڑا ہدف آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہے – محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف جیتنے کے لیے مشورہ دیا ہے – بائیں ہاتھ گیند باز محمد عامر نے کہا ہے آسٹریلیا کے خلاف جیتنے کے لیے شروعات سے اچھے رن ریٹ سے رن بنانے ہونگے –
‘آسٹریلیا کی ٹیم آخری اووروں میں 100 رن نہیں کھائے گی اس لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کو تیز کھیلنا ہوگا’ –