ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے فوراً بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ہے – پاکستان نے بنگلہ دیش جانکر ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے ہیں – ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بھی ہیں –
اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے ہے کے آگر پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 جیت جاتی ہی تو قومی ٹیم پہلے وطن واپس آئے گی اور اس کے بعد بنگلہ دیش جائے گی – البتہ اگر پاکستان فائنل یا سیمی فائنل ہارتی ہے تو پھر سیدھا ڈھاکہ جانا ہوگا –
اس اطلاعات کے مطابق اگلے ہفتے پاکستان کی اس سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان بھی کردیا جاسکتا ہے – اس بات کا بھی امکان ہے اور ایسا ہونا بھی چاہیے کے پاکستان کے بڑے کھلاڑی اس سیریز میں ریسٹ لے لیں –