ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں بابر اعظم اور محمد رضوان سے ڈرنے لگ گئے! جانیے کیا کہا

لاہور: پاکستانی میڈیا اور جرنلسٹ پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر تنقید کر رہے ہیں لیکن ٹرینٹ بولٹ رضوان اور بابر کی تعریف کر رہے ہیں۔

محمد رضوان اور بابر اعظم جو ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کریں گے ان کی پوری دنیا میں تعریف کی جا رہی ہے۔

محمد رضوان نے اپنے کھیل میں بہتری لائے ہیں‌اور اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بڑے رنز بھی بنا سکتے ہیں۔ محمد رضوان گزشتہ سال اپنے ٹی 20 بیٹنگ سٹائل کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنے تھے لیکن انہوں نے مضبوط واپسی کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم جو کہ ہر فارمیٹ ر کی ٹاپ 10 رینکنگ میں ہیں اور ون ڈے نمبر 1، نے پاکستان کے لیے ٹی 20 کرکٹ میں بہت زیادہ رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے اہم بلے باز ہوں گے۔

کیوی اسٹار بولر ٹرینٹ بولٹ نے بابر اور رضوان دونوں کی تعریف کرہے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بولنگ کرنا سب سے مشکل کون ہوگا۔ ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ پاکستان سے محمد رضوان ایک غیرمعمولی کھلاڑی ہیں اور بابر اعظم جو کہ واضح طور پر تمام فارمیٹس میں بہت ہی بہترین کھلاڑی ہیں اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ بھی۔

ٹرینٹ بولٹ نے کسی ہندوستانی بلے باز کا نام نہیں لیا حالانکہ ہندوستان نیوزی لینڈ کے گروپ میں ہے۔

Leave a Reply