اس دفعہ ٹی ٹین لیگ وہاب ریاض کی ٹیم نے جیت لی – اس کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے ابوظہبی T10 چیمپئنز دکن گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔
وہاب ریاض نے اس سے قبل 3 لیگ اور ٹورنمنٹ کے فائنل کھیلے تھے لیکن وہ جیت نہیں سکے، انہوں نے اپنی محنت جاری رکھی اور کامیاب ہوئے!
سری لنکا میں کھیلی جارہی لنکن پریمیر لیگ میں بھی وہاب ریاض کی لاجواب گیند بازی جاری ہے – وہاب ریاض نے کل بھی لاجواب گیند بازی کا مظاہرہ کیا –
کولمبو کے خلاف ہونے والے میچ میں وہاب ریاض نے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں – جفانا نے با آسانی جیت بھی حاصل کرلی، اس کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے –