وہاب ریاض آج کل اے آر وائی سپورٹس پر ایک کرکٹ شو میں بحیثیت ایکسپرٹ آتے ہیں – وہاں وہ اپنی رائے دیتے ہیں – لفٹ حاند گیند باز نے پاکستان کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہوا ہے – انکے مداح بھی بڑی تعداد میں ہیں –
ایک موقع پر انکو پاکستان کی آئ سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹیم میں شامل کرنے کی بات چیت بھی ہوئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور شاہنواز دہانی ہی قومی ٹیم کا حصہ رہے – البتہ وہ بھی مین ٹیم میں نہیں تھے –
اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض نے کہا ہے کے اس وقت وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے “ابھی میں آئی سی ورلڈ کپ 2023 کھلنا چاہتا ہوں اور ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے” – وہاب ریاض کا کہنا تھا –