پاکستان کرکٹ ٹیم شروع سے ہی تیز رفتار گیند باز بنانے کے لیے جانی جاتی ہے – وہاب ریاض بھی پاکستان کے ایسے ہی ایک تیز رفتار گیند باز ہیں – اپنی فاسٹ بالنگ سے دنیا بھر کو پریشان کرنے والے وہاب ریاض اس وقت پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں –
پہلے تو وہ بغیر کسی وجہ سے قابلیت رکھنے جے باوجود ٹیم کے لیے سلیکٹ نہیں ہو پارہے تھے البتہ اب انکا ٹیم میں آنا کافی مشکل نظر آتا ہے – پاکستان کو اچھے فاسٹ بولر مل چکے ہیں اور وہ مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہیں ہیں –
سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی تھیں جو کے بلکل غلط ہیں – وہاب ریاض نے اپنے حالیہ بیان میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سارے سوالات کا جواب دے دیا ہے –
وہاب ریاض کا کہنا تھا کے وہ کم سے کم دو سال پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں، وہ لیگوں سے اپنے آپ کو منائیں گے اور قابلیت دکھائیں گے – پاکستان انکے خون میں دورتا ہے –