لاہور : محمد وسیم نے ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستان کی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا –
پاکستان کر کٹ ٹیم کی رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان چھ ستمبر کو ہوا – محمد وسیم نے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا اور 3 رسریو کھلاڑیوں کا اعلان کیا –
اس وقت سے پی سی بی میں کچھ سہی نہیں ہورہا- کبھی کوئی خبر آتی کے ٹیم بابر اعظم کے مرضی کے خلاف ہے تو کبھی خبر آتی کے کے بابر اعظم کو کپتانی سے فارغ کردیا جائے گا –
اس وقت سے چاہیے بابر اعظم ہوں یہ پی سی بی کے اگلے چیئر مین رمیز راجہ ہوں – بلکہ یہاں تک کہ محمد وسیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا –
پاکستان کی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں – چیف سلیکٹر محمد وسیم نے 3 بڑی تبدیلیاں کا اشارہ دے دیا ہے –
جیسے کے آئی سی سی نے 10 اکتوبر سے قبل تک ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کی اجازت دی ہے اسی وجہ سے پاکستان بھی 10 اکتوبر سے قبل 15 رکنی سکواڈ میں رد و بدل کرسکتی ہے –
اطلاعات کے مطابق پاکستان کی نیوزیلینڈ کے خلاف سیریز میں کارکردگی دیکھ کر ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جائے گا –
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں ہونگیں جس میں فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کی شمولیت ہوسکتی ہے – شرجیل خان بھی قومی ٹیم میں اسکتے ہیں –