لاہور : دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں ٹرینٹ راکرز نے لندن اسپرتس کو شکست دے دی! محمد عامر کی ٹیم کو لگاتار ٢ شکستیں!
جمعرات کو ہونے والے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے میچ میں ٹرینٹ راکرز نے لندن اسپرتس کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہارا دیا –
ٹرینٹ راکرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز- دارزی شارٹ نے لاجواب بلے بازی کرتے ہوئے 69 رنز بنائے- الیکس ہیلز نے بھی 14 بالز پر 21 رنز بنائے – لندن کی ٹیم کی جانب سے محمد نبی نے زبردست گیند بازی کرتے ہوئے 20 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں-
محمد عامر بھی لندن اسپرتس کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں- کل ہونے والے میچ میں عامر نے 20 بالز پر 27 رنز دیے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے –
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ عامر کی یہ گیند بازی پاکستان ٹیم میں موجود بیشتر گیند بازوں سے بہتر ہے-
124 کے ہدف کے تعاقب میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لندن اسپرتس کی ٹیم 7 رنز سے ہار گئے – بلے بازی میں عامر نے 16 رن بنائے-