لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم اب باقاعدہ طور پر ایی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی تیاریاں شروع کرنے کے لیے تیار ہے – کل سے قومی ٹیم پریکٹس کا آغاز کرے گی –
اج اسی سلسلے میں ان محمد رضوان نے میڈیا کانفرنس کی – محمد رضوان سے بہت سے سوالات پوچھے گئے – ایک صحافی نے جب ان سے پوچھا کے کیا وہ شرجیل خان کے لیے اپنی جگہ یانی اوپنگ چھوڑ دیں گے –
اس کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا ہے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں – اگر کوئی قربانی چاہیے ہوئی تو محمد رضوان دیں گے – انکا کہنا تھا کے انہوں نے مینجمنٹ کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے –
“ٹیم کے لیے تو میں سپن بالنگ بھی شروع کرسکتا ہوں، کوئی بھی قربانی سے سکتا ہوں” رضوان نے کہا –
محمد رضوان نے مزید کہا کے ہم پاکستان اور بھارت کے میچ کو ایک عام میچ کی طرح لیں گے اور اس کا زیادہ پریشر نہ لینے کی کوشش کریں گے – کیونکہ کرکٹ پریشر پر قابو پانے کی ہی گیم ہے –
یاد رہے پاکستان اپنی ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی –