You are currently viewing محمد رضوان نے اسلام کا نام روشن کردیا! حیدن کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دے دی!

محمد رضوان نے اسلام کا نام روشن کردیا! حیدن کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دے دی!

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو حیدن کو محمد رضوان نے ایک بڑا تحفہ دیا ہے – اطلاعات کے مطابق پاکستان کے لاجواب بلے باز محمد رضوان نے کوچ حیدن کو تحفے میں ایک قرآن مجید دیا ہے – بے شک دنیا میں اس سے بڑا تحفہ کوئی نہیں –

میتھو حیدن نے کہا کہ “محمد رضوان نے مجھے؛ انگلش میں قرآن پاک کا تحفہ دیا ہے یہ تحفہ مجھے بہت پسند آیا، میں اسلام کے بارے میں جانا چاہتا ہوں اور مجھے قرآن پڑھ کر بہت اچھا لگا” – انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان ایک زبردست انسان بھی قرار دیا –
میتھو حیدن آسٹریلیا کے ایک لاجواب کرکٹر رہے چکے ہیں – اس وقت حیدن کوچنگ میں بھی اپنا نام بنا رہے ہیں – پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی لاجواب رہی ہے اور اس میں انکو کریڈٹ دینا بنتا ہے –

Leave a Reply