پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حفیظ نے قومی ٹیم میں مستقبل کے بارے میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے منفی اشاروں کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنے جوتے لٹکانے کا فیصلہ کیا ہے۔
18 سال پر محیط کیریئر میں حفیظ نے پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔ وہ 210 فرسٹ کلاس میچ بھی کھیل چکے ہیں۔
آل راؤنڈر نے کھیل کے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔
محمد حفیظ نے 392 بین الاقوامی میچوں میں 12789 رنز بنائے اور 253 وکٹیں حاصل کیں۔
حفیظ نے پاکستان کے لیے تین آئی سی سی ورلڈ کپ اور چھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے۔
حفیظ آج گیارہ بجے پریس کانفرنس کر کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔