لاہور : شرجیل خان اور فخر زمان کی ویسٹ انڈیز میں بھرپور پریکٹس!
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے جزیروں میں جم کے پریکٹس میں مصروف ہے-
پچھلے دو روز سے پاکستان ٹیم مسلسل 4 گھنٹے پریکٹس کررہی ہے- اس سے قبل ایک روز پوری ٹیم ایک مقامی بیچ میں تفریح کرتے نظر آئ-
کھلاڑیوں نے بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی۔ ہر کھلاڑی مختلف چیزوں پر کام کرتا نظر آئے-
شرجیل خان اور فخر زمان نے پاؤر ہٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی- دونوں بلے باز جارحانہ موڈ میں نظر ائے۔
اس ایک بہت بڑا سوال جنم لیتا ہے، کیا شرجیل اور فخر منگل کو ایک ساتھ میدان میں نظر آئیں گیں؟
ٹیم مینجمنٹ کی سوچ اور مائنڈ سیٹ سے اس بات کا امکان بہت تھوڑا دیکھائی دیتا ہے البتہ حتمی فیصلہ منگل کو میچ سے قبل ہی ہوگا-
پوری قوم کا ابھی یہ ہی مطالبہ ہے کے پاکستان ٹیم اپنے کھیلنے کے انداز کو بدلے اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلے۔ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کے لیے اٹیکنگ کھلاڑیوں کی ضرورت ہے اور شرجیل خان اور فخر زمان اس رول کے لیے اچھے کھلاڑی نظر آتے ہیں-
ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول
پہلا میچ : 27 جولائی، منگل
دوسرا میچ : 28 جولائی، بدھ
تیسرا میچ : 31 جولائی، ہفتہ
چوتھا مقابلہ : 1 آگست، اتوار
پانچوا میچ: 3 آگست، منگل