اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کے دوران اسلام آباد میں جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کو ہدایت کی کہ اس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
جب رابطہ کیا گیا تو رمیز راجہ نے کہا کہ 2025 تک اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے کوششیں زیادہ سے زیادہ کی جائیں گی، جس سے پاکستان نئے تعمیر شدہ مقام پر چیمپئنز ٹرافی کے میچز کا انعقاد کر سکے گا۔ ملاقات میں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔