پاکستانی باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد اپنی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری لائی جبکہ کپتان بابر اعظم گزشتہ دو میچوں میں خراب کارکردگی کے باعث ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی نمبر 1 پوزیشن سے محروم ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آج تازہ ترین رینکنگ جاری کی ہے جس میں آسٹریلیا کے بلے باز مارنس لیبوشگن اور ٹریوس ہیڈ نے آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بابر اعظم ٹاپ پوزیشن کھو بیٹھے
ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی مینز ٹی 20 آئی پلیئر رینکنگ میں، پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کے بعد ڈیوڈ ملان دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آگئے ہیں۔