ایک طویل انتظار کے بعد آج نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے ڈبیو کیا – شائقین کرکٹ شاہنواز دہانی کو کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے اور آج سب مداحوں کی خواہش پوری کردی-
پاکستان نے آج بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس ہارا اور پہلے گیند بازی کرنی پڑی- پاکستان نے شروعات اچھی نہیں کی لیکن آخر میں زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور رنز روکے – ایک وقت 140 رن ہوتے نظر آرہے تھے البتہ پاکستان نے آخر میں لاجواب گیند بازی کی –
اس کے بعد پاکستان نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن آخر میں رن نہیں ہوئے اور وکٹیں گریں-البتہ محمد نواز نے آخر میں ایک چوکا مار کر پاکستان کو کامیابی دلائی اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی –
شاہنواز دہانی نے پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ حاصل کی اور لاجواب گیند بازی کی – شاہنواز دہانی پورا اوور 140 کہ سپیڈ سے اوپر کروا –