لاہور : شاہد آفریدی نے رمیز راجہ کو کمال کرکٹر قرار دے دیا!
چونکہ رمیز راجہ کو پی سی بی کے چیئرمین کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر وہ اگلے پی سی بی چیئرمین ہوں گے۔
رمیز راجہ انڈین کرکٹ اور انڈین کرکٹ سسٹم سے متاثر ہیں۔ رمیز راجہ جارحانہ کھلاڑیوں اور اپروچ سے محبت کرتے ہیں۔
پی سی بی کے چیئرمین بننے کے بعد رمیز راجہ پی سی بی اور پاکستان کرکٹ مینجمنٹ میں بہت کچھ بدل جائے گا۔
14 یا 13 ستمبر کو پی سی بی کے اگلے چیئر مین کے الیکشن ہونگے اور رمیز راجہ چیرمین بننے کے لیے سب سے طاقتور امیدوار ہیں اور تقریباً کنفرم چیرمین ہیں-
پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی رمیز راجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا “رمیز ہیں اور تجربہ کار کھلاڑی اور انیلست ہیں، وہ کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں امید ہے کے وہ پی سی بی میں اچھے لوگوں کو لائیں گے”.