You are currently viewing شاہد آفریدی نے پاکستان کی حمایت کرنے پر بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کردیا!

شاہد آفریدی نے پاکستان کی حمایت کرنے پر بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کردیا!

شاہد خان آفریدی نے ان تمام کھلاڑیوں کا ادا کیا ہے جنہوں نے پاکستان کی تعریف کی اور پاکستان کو ایک پر امن ملک قرار دیا –

3 روز قبل نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ اور انکی حکومت نے ایک یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان اور نیوزیلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کو منسوخ کردیا تھا جس پر شائقین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ کو اڑے ہاتھوں لیا –

اس کے اوپر وہ کھلاڑی جو پاکستان اچکے ہیں اور پاکستان کی سیکورٹی سے متاثر ہیں وہ بھی نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ پر آگ بگولہ ہوگے تھے – ان سب کھلاڑیوں کے پاکستان کو ایک پر امن ملک قرار دیا اور پاکستان کی سیکورٹی کی تعریف کی –

رائلی روسو، کرس گیل اور دیگر کھلاڑیوں نے پاکستانی کی سیکورٹی کی تعریف کی اور پاکستان کی سیکورٹی کو بہترین قرار دیا –

اس پر جواب دیتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکا شکریہ ادا کیا – شاہد آفریدی نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا “میں ہینری گیلے ڈیرنسامی ردر فورڈ ، ڈول ، مکی ، روسو ، پریرا ، ولکنز کے ساتھ ساتھ دیگر تمام لوگوں کی محبت اور حمایت سے مغلوب ہوں۔ ہم سب بطور کرکٹر اور اس عظیم کھیل کے نمائندے ہیں! کرکٹ کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت ہے” –

Leave a Reply