پاکستان کی ورلڈ کپ سکواڈ شدید تنقید کے زد میں تھی اور پھر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ آیا جس میں ورلڈ کپ میں سلیکٹ کھلاڑیوں نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا-
پاکستان کے سٹار بلے باز اور کھلاڑی شاہد آفریدی بھی ورلڈ کپ کی سلیکشن پر بول پڑے، ایک نجی چینل کو انٹرویو میں کہا کے کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن ان کی سمجھ سے باہر ہے –
شاہد آفریدی نے کہا میں یقینی طور پر انتخاب سے حیران ہوں۔ میں ٹیم میں دو سے تین کھلاڑیوں کی سلیکشن کو نہیں سمجھ پارہا- میں یہ بھی نہیں سمجھتا کہ ہم کیسے دو ناموں کو ٹیم سے باہر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کچھ معلومات ملی ہیں اور پی سی بی آئندہ ورلڈ کپ کے لیے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ایک اور اسکواڈ کا اعلان کرنے کا قوی امکان ہے۔
اب ٹیم میں تبدیلیوں کی امیدیں بڑھ چکی ہیں کیونکہ بیشتر کھلاڑی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی فیل ہوئے ہیں اور محمد وسیم نے کہا تھا وسیم ، “خاص حالات اور غیر معمولی معاملات میں ، ہم ضرورت پڑنے پر ضروری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔”