نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا میلا جاری – راولپنڈی میں مزے دار میچ کیھلے جارہے ہیں – ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے سے قبل یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے لیے کافی ضروری تھا –
اج بھی دو میچ کیھلے جانے ہیں – پہلے میچ میں بلوچستان اور سندھ کی ٹیمیں امنے سامنے تھیں – سندھ نے بلوچستان کو بآسانی شکست سے دی –
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سندھ نے مقررہ بیس اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رن بنائے – شرجیل خان نے اوپنگ کرتے ہوئے ایک اور اچھی اننگ کھیلی اور پاکستان کے ورلڈ کپ میں سلیکٹ کیے گئے پلئیرز سے تو بہت بہتر بلے بازی کی – شرجیل نے 34 دن بنائے –
پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی چھا گئے – سرفراز احمد نے صرف 25 گیندوں پر 41 رن بنائے اور باقی سارے مڈل اڑدر سے بہتر کارکردگی ہے – سرفراز کا سٹرایک ریٹ بھی لاجواب ہے – اس کے باوجود سلیکٹرز انکو نظر انداز کر رہے ہیں-
شاہنواز دہانی اور زاہد محمود نے لاجواب گیند بازی کی اور بلوچستان سو رن بھی نہیں بنا پایا – شاہنواز دہانی نے 4 وکٹیں لیں اور صرف 12 رن دیے – شاہنواز دہانی کو بھی قومی ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا گیا – سندھ 77 رن سے میچ جیت گئی-