پی سی بی کے چیرمین رمیز حسن راجہ نے اعلان کیا تھا کے وہ اپنے 3 سال مدد میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی بھی تنخواہ نہیں لیں گے – اس پر محمد عامر نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے –
رمیز راجہ نے کہا “میں اس کرکٹ بورڈ میں بغیر کسی تنخواہ کے آیا ہوں۔ مجھے اگلے تین سال تک ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔ میں نے اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے اپنے جاری کیریئر کو قربان کر دیا ہے۔ میرے پاس جو گاڑی ہے وہ 2008 ماڈل کی ہے۔ مجھے اس حقیقت پر افسوس نہیں ہے کہ میرے پاس بڑا گھر یا فینسی کار یا پیسے نہیں ہیں۔ کئی بار ، آپ کو عزت کے لیے ایک اننگز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے ، ”راجہ نے کہا۔
ایک صحافی کہ ٹیوٹ کے نیچے محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں نے جہاں تک سنا ہے، پی سی بی کے چیرمین کی کوئی تنخواہ نہیں ہوتی، بلکے بونس ملتا ہے _البتہ یہ کنفرم نہیں –